مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل کو نیا چیئرمین مل گیا

سابق جج مظہر عالم میاں خیل کو مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج مظہر عالم میاں خیل کو نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سابق جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل 2025 تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل میں 212 مقدمات زیر التوا ہیں اور چونکہ ٹریبونل پچھلے 10 سالوں میں سے 7.5 سال سے فعال نہیں ہے ، لہذا کارپوریٹس نے ہائی کورٹس سے متبادل علاج کی مانگ کی ہے۔