الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے غیر قانونی اشتہاری ہورڈنگز ہٹانے کا آغاز کر دیا

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے غیر قانونی اشتہاری ہورڈنگز ہٹانا شروع کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت افراد اور سیاسی جماعتوں کو ای سی پی کی جانب سے بیان کردہ مخصوص سائز سے بڑے پوسٹر، ہینڈ بل، پمفلٹ، پمفلٹ، بینرز یا پورٹریٹ لگانے یا تقسیم کرنے پر پابندی ہے۔

الیکشن کمیشن نے شکایات کے فوری ازالے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا ہے۔