وزیر منصوبہ بندی کا سرمایہ کاروں کو محفوظ کاروباری ماحول فراہم کرنے کا عزم

نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع نے سرمایہ کاروں کو محفوظ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں چانگ چینگ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین لی ٹنگ کی سربراہی میں چین کے اعلیٰ کاروباری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں اور صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور خاص طور پر اس کے فلیگ شپ پروگرام چین پاکستان اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ممکنہ مواقع، کاروبار میں توسیع اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔