غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری

غیر قانونی غیر ملکی شہریوں بشمول افغانوں کی وطن واپسی باوقار اور محفوظ انداز میں جاری ہے۔

افغانوں کی باعزت وطن واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز 1493 غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس پہنچ گئے۔ اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 268 غیر قانونی افغانوں کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔