وقت گزرنے کے ساتھ پاک کینیڈا تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی اسکینلن نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک کینیڈا تعلقات، کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاک کینیڈا تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور معاشی تعلقات میں اضافے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کی سرزمین پر ہردیپ سنگھ کے قتل کے معاملے پر کینیڈا کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔