شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ وہ ایک ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملہ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جو سیکورٹی فورسز کے فعال ردعمل کی وجہ سے ٹل گیا تھا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

اس وقت علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے صفائی آپریشن جاری ہے ، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔